بجلی کی قیمتوں میں 10 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد(این اے) بجلی کی قیمتوں میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نیپرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نیپرا نے ہدایت دی ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں جولائی کے بجلی بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ لائف لائن صارفین کے لیے نہیں ہو گا اور اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

گزشتہ ماہ حکومت نے بجلی کے نرخوں ميں ايک روپيہ انچاس پيسے اضافہ کیا تھا۔

بجلی کے نرخوں ميں اضافہ رواں مالی سال کی  پہلی اور دوسری سہ ماہی کےلئے کيا گيا ہے۔ صارفين سے اضافے کی مد ميں ايک سو نواسی ارب روپے وصول کئے جائيں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *