بزرگ شہریوں کے لیے بائیو میٹرک کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(این اے) بائیو میٹرک نشانات مٹ جانے والے بزرگ شہریوں کے لیے اچھی خبر آ گئی۔ حکومت نے انگوٹھے کا نشان مٹ جانے والے بزرگ شہریوں کے لیے بائیو میٹرک کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے بزرگ شہریوں کی آسانی کے لیے اقدامات اٹھانے شروع کر دیے۔ ایسے بزرگ شہری جن کے بائیو میٹرک کے نشانات مٹ چکے ہیں اور انہیں اکاؤنٹس کھلوانے، شناختی کارڈز اور موبائل سم میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حکومت نے ان کی مشکلات  ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعظم نے نادرا کو انگوٹھے کے نشانات مٹ جانے والے شہریوں کے لیے فوری اقدامات کا ٹاسک دے دیا۔

وزیر اعظم آفس نے نادرا کو 30 روز کے اندر کام مکمل کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ وزیر اعظم آفس، وزارت داخلہ اور نادرا کے مابین ٹاسک منیجمنٹ سسٹم قائم کر دیا گیا۔

پاکستان میں بہت بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جن کے انگوٹھوں کے نشانات مٹ چکے ہیں اور ایسے افراد کو سرکاری دفاتر اور بینکوں میں مشکلات کا سامنا پڑتا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق جن شہریوں کی انگوٹھے کے نشانات مٹ چکے ہیں ان کے لیے اب الگ میکنزم تیار کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *