سری لنکا کا بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

کرکٹ ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج آخری 2 لیگ میچز کھیلے جارہے ہیں،پہلے میچ میں بھارت اور سری لنکا لیڈز کے میدان پر مدمقابل ہیں جبکہ دوسرا میچ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔

آج ہونے والے دونوں میچز کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان میچز کی بنیاد پر ٹاپ فور کی پہلی اور دوسری ٹیم کا تعین ہوگا جس کے بعد ہی فیصلہ ہوگا کہ سیمی فائنل میں کون کس کے مدمقابل آئے گا۔

اس وقت ایونٹ میں آسٹریلیا کے 8میچزمیں 14 جبکہ بھارت کے 13 پوائنٹس ہیں ، آسٹریلیا کی ٹیم کی شکست اور بھارت کی فتح کی صورت میں پوزیشن تبدیل ہوگی۔

دوسری صورت میں کینگروز ٹاپ کرکے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ و بھارت سیمی فائنل میں سامنے ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *