آباد کے جو مسائل کئی سالوں سے التواء کا شکار تھے وہ 7 دن میں حل کردیئے جائیں گے۔ تیمور تالپور

 

کراچی(نیوزالرٹ) صوبائی وزیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ بلڈرز کے جو مسائل سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی(سیپا) میں گزشتہ دو سالوں سے التواء کا شکار تھے اسے ہم 7 دن میں حل کردیں گے۔ انہوں نے یہ بات آج سیپا کے آفس میں آباد کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کاروبار کو بڑھانا چاہتی ہے اور اس کام کیلئے کاروباری طبقے کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آباد کراچی میں بلڈنگ کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ جس سے لاکھوں لوگوں کو روزگار میسر ہے اس لئے حکومت سندھ چاہے گی کہ ان کے کاروبار کو وسعت ملے تاکہ مزید لوگوں کو روزگار میسر آئے۔انہوں نے کہا کہ آباد کے ممبران کے جو مسائل ہیں اسے ہم 30 دن میں حل کرلیں گے تاکہ کاروباری طبقے کو آسانیاں میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ جب شہر میں قانونی بلڈنگیں بنیں گی تو لوگوں کو سرچھپانے کو مکانات ملیں گے جس سے پیپلزپارٹی کا وعدہ مکان دینے کا بھی پورا ہوگا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سیپا نعیم مغل بھی موجود تھے۔ آباد کے وفد میں چیئر مین حسن بخشی،عبدالکریم آدھیا، فارغ ندیم،رضوان آدھیا، علی توفیق، مزمل شاہ اور دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *