نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں سینیئر رہنما (ن) لیگ احسن اقبال کو طلب کرلیا 

اسلام آباد(این اے) ذرائع کے مطابق نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پر نیب راولپنڈی نے (ن) لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال کو طلب کرلیا ہے، نیب نوٹس کے مطابق سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کل نیب پنڈی کے دفتر میں پیش ہوں۔

ذرائع کے مطابق حلقے میں اربوں روپے کا اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، احسن اقبال نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا جب کہ نارووال میں اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *