بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے دوران مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

 سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ضلع بڈگام میں مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا ہے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع بڈگام کے علاقے میں نام نہاد آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد علاقے میں مظاہروں سے بچنے کے لیے انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 4 کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *