افغانستان کے خلاف جیت پر قومی ٹیم کو وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد (این اے) وزیراعظم عمران خان نےافغانستان کے خلاف جیت پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

میچ کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عظیم کم بیک پر پاکستانی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے بالخصوص بابر اعظم، حارث اور شاہین آفریدی کہ جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے کہ اس نے دباؤ کے باوجود اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور آخری لمحات میں افغانستان کے خلاف فتح حاصل کی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میں خاص طور پر افغان کرکٹ ٹیم کے تحمل اور عزم پر انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں جس کا انہوں نے اس میچ میں اور قبل ازیں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مظاہرہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *