لیڈز کی سڑکوں پر پاکستان کی جیت کا جشن

لیڈز(ویب ڈیسک) پاکستانی گرین شرٹس میں ملبوس اور پرچم تھامے ہوئے پاکستانی مرد اور خواتین سڑکوں پر رقص کیا۔ایسا لگ رہا تھا کہ عید کا سماں ہے۔آتش بازی بھی کئی اور پٹاخے بھی چھوڑے گئےجیسے ہی پاکستان جیت کے قریب آیا اسٹیڈیم میں ایک بار پھر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔

افغان تماشائی ہارکو برداشت نہ کرسکےانہوں نے کئی پاکستانیوں کو زخمی کردیا، جبکہ پاکستانی تماشائی منظم انداز میں میچ دیکھ رہے تھے۔ 

جیت کے بعد کئی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔جیسے ہی عماد وسیم نے وننگ اسٹروک کھیلا کئی پاکستانی میدان میں داخل ہوگئے انہیں کنٹرول کرنے میں سیکیورٹی اہلکاروں کو مشکل پیش آئی۔

میچ ختم ہونے کے بہت دیر بعد بھی پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

لیڈز اور بریڈ فورڈ میں جگہ جگہ مٹھائی تقسیم کی گئی۔مساجد میں شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے۔ہیڈنگلے میں ہر جانب پاکستانی موجود تھے جو لوگ اسٹیڈیم میں نہیں آئے تھے، انہوں نے بھی جیت کے جشن میں شرکت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *