بیل آؤٹ پیکیج: قطر کی جانب سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول 

کراچی (این اے) گزشتہ ہفتے قطرکے امیر شیخ تمیم حماد الثانی پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا اور ان کے دورے کے بعد قطرکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو سرمایہ کاری اور قرضوں کی مد میں 3 ارب ڈالر کی فراہمی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم مذکورہ 3 ارب ڈالر میں سرمایہ کاری اور قرضوں کی تفصیلات مہیا نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کے دوران سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی پاکستان کے لیے اسی نوعیت کے بیل آؤٹ پیکیجز کے اعلانات کیے گئے تھے اور مذکورہ تینوں ممالک کی جانب سے مجموعی طور پر 9 ارب 20 کروڑ ڈالر نقد کی اور سستے قرضوں کی صورت میں پاکستان کو فراہم کیے گئے۔قطرکی حکومت کی جانب سے ہفتے کو بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط کے طور پر 50 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فارن کرنسی ریزرو اکاؤنٹ میں جمع کرادیئے گئے ہیں جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور روپے کی قدر میں استحکام آئے گا۔

قطرکی جانب سے پہلی قسط ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *