افغان صدر اشرف غنی لاہور پہنچ گئے

افغانستان کے صدر اشرف غنی لاہور پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایئر پورٹ پر استقبال کے دوران افغان صدر اشرف غنی سے مصافحہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے معزز مہمان سے کہا کہ لاہور آمد پر دل کی گہرائیوں سے آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، افغان صدر کی آمد

انہوں نے کہا کہ آپ کی آمد پنجاب کے لیے اعزاز ہے، اس دورے سے پاک افغان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، دونوں ممالک کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے افغان صدر اشرف غنی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پائیدار ترقی اور استحکام کے لیے امن ناگزیر ہے۔

پاک افغان تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *