لاہور یئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران  طیارے سے پرندہ ٹکراگیا

لاہور(این اے)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکش ائیر لائن کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے لیے جیسے ہی رن وے کے قریب پہنچا تو ایک پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا، اس کے باوجود پائلٹ طیارے کو باحفاظت اتارنے میں کامیاب ہوگیا۔

پائلٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحریری شکایت درج کرائی ہے جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہلکاروں اور انجینئرز نے جا کر طیارے کا تفصیلی جائزہ معائنہ کیا اور جہاز کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں معلومات لے کر لاہور ائیرپورٹ کی متعلقہ اتھارٹی کو فراہم کردی۔ پرندہ ٹکرانے سے جہاز کے انجن کو نقصان پہنچا ہے۔ ائیرکرافٹ انجینئرز کی کلیئرنس کے بعد ہی جہاز کو واپس روانہ ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *