شرجیل میمن کی ضمانت سندھ ہائی کورٹ نے منظور کرلی

پیپلزپارٹی رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی ضمانت سندھ ہائی کورٹ نے منظور کرلی ہے تاہم ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کی کرپشن کے معاملے پرسندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے شرجیل میمن کو 50لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ شرجیل میمن کے بیرون سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے،ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔
اثاثوں سے متعلق تحقیقات کیلئےشرجیل میمن کی حراست ضروری ہے، نیب
شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب کے الزامات بے بنیاد ہیں، شرجیل میمن نے کوئی رشوت نہیں لی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ شرجیل میمن کی ضمانت کی درخواست مسترد ک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *