نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان بری

احتساب عدالت نےنندی پورپاورپراجیکٹ ریفرنس میں بابر اعوان  کو بری کر دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی ، سماعت میں عدالت نے بریت کی

نندی پور ریفرنس کے پانچوں ملزمان نے ٹرائل مکمل کرنے سے قبل بری کرنے کی استدعا کی تھی۔ ان میں بابر اعوان، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، شمائلہ محمود، ریاض کیانی اور ڈاکٹر ریاض شامل تھے۔

عدالت نے بابراعوان کو بری کردیا جبکہ شمائلہ محمود، پرویز اشرف اور ریاض محمود کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

یاد رہے نندی پور پاور پراجیکٹ منصوبے میں 2 سال کی تاخیرہونے سے قومی خزانے کو 27 ارب کا نقصان پہنچا تھا۔نندی پور پاور پراجیکٹ کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیرقانون بابراعوان، سابق سیکریٹری قانون اور دیگر پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ نیب ریفرنس میں عائد الزامات پر بابراعوان وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *