کراچی: وفاقی بجٹ اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف پیپلزپارٹی کی ریلی  

کراچی (رپورٹ۔رفیق أزاد) آئی ایم ایف اورپی ٹی آئی کے عوام دشمن بجٹ کے خلاف پیپلزپارٹی کی کال پرکراچی میں بڑی ریلی نکالی گئی، پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے کہاہے کہ قائدین کی گرفتاریوں کے باوجود حکومت مخالف تحریک چلے گی ،پیپلزپارٹی گرفتاریوں اورانتقامی کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ،عوام اورتاجردشمن بجٹ کے خلاف کراچی کی ریلی صرف ٹریلرہے اصل فلم بلاول بھٹو کی قیادت میں کراچی میں جلد چلے گی ،سعید غنی نے ایم کیو ایم سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام دشمن وفاقی بجٹ اورغریب عوام میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں،سلیکٹیڈ حکومت اوروزیراعظم یوٹرن کی وجہ سے عوامی اعتماد کھوچکے ہیں،بلاول بھٹو زرداری جولائی میں کراچی میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارپیپلزپارٹی کے رہنماو¿ں نے کراچی پریس کلب پرآئی ایم ایف اوروفاقی حکومت کے عوام دشمن بجٹ کے خلاف پیپلزسیکریٹریٹ سے نکالی گئی ریلی کے اختتام پرکراچی پریس کلب پرجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں پیپلزپارٹی کے تحت ملک اورعوام دشمن وفاقی بجٹ اورمہنگائی کے خلاف پیپلزسیکریٹریٹ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پیپلزپارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدین اورکراچی ڈویژن کے عہدیداروں نے کی ۔ ریلی کے شرکاءکے ساتھ قائدین نے کراچی پریس کلب تک پیدل مارچ کیا ،ریلی میں شرکت کے لیے کراچی کے چھ اضلاع سے پیپلزپارٹی اور ذ یلی تنظیموں پیپلزلیبربیورو،پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ،پیپلزیوتھ ، پیپلزپارٹی منارٹی ونگ ،پی ایس ایف ،پیپلزلائرز فورم کے تحت جلوس شرکت کے لیے پیپلز سیکریٹریٹ پہنچے ۔ ریلی کے شرکاءکا لائنز ایریا ،صدر،زیب النساءمارکیٹ ،زینب مارکیٹ میں تاجروں دکانداروں اورعام لوگوں کی جانب سے زبردست استقبال کیا گیا اورریلی کے شرکاءپرگل پاشی کی گئی ۔ ریلی میں پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقارمہدی،نائب صدرراشد ربانی،سیکریٹری اطلاعات عاجزدھامراہ ، حبیب الدین جنیدی، مرزا مقبول ،سردارخان، امان اللہ محسود، آصف خان، خالد لطیف ، ضلعی صدورمرتضی بلوچ ،لیاقت آسکانی، خلیل ہوت، جاوید شیخ ، علی احمد، ساجد جوکھیو، پیپلزیوتھ کے جاوید نایاب لغاری،راشد خاضخیلی ، اسلم سموں ، سلیم سومرو،دیگر نے شرکت کی ۔ کراچی پریس کلب پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کراچی کے سیکریٹری جنرل سعید غنی نے کہاکہ آئی ایم ایف بجٹ سے پہلے پیپلزپارٹی کی قیادت کوگرفتارکیا گیا تاکہ پیپلزپارٹی کوخوفزدہ کیا جاسکے اورجب پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف سڑکون پرنکلے تویہ کہا جائے کہ کارکنان بجٹ نہیں بلکہ اپنے قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف نکلے ہیں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو گرفتاریوں کے خلاف نہیں غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے نکلے ہیں انہوں نے کہاہے کہ اگرمجھے بھی گرفتارکرنا ہے تو کرلو مگرعوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے مانگے تانگے کی حکومت کے پاس بجٹ پاس کرانے کے لیے ووٹ نہیں ہیں بجٹ پاس کرانے کے لیے اسے ایم کیو ایم اوردیگراتحادیوں کی حمایت درکارہے۔ انہوں نے ایم کیوایم سے سوال کیا کہ تم آئی ایم ایف کے بجٹ کوووٹ دینا چاہتے ہو یا غریب عوام کے ساتھ کھڑے ہونا چاہتے ہو،ایم کیوایم نے نیازی حکومت کے بجٹ کوووٹ دیا تو آٹا مہنگا ہوگا ،غریب بچوں کوروٹی نہیںکھلا سکے گا اگرغریبوں سے محبت ہے تو ایم کیو ایم والے غریب دشمن بجٹ کومسترد کریں۔ انہوں نے کہاوزیراعظم نے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے پرخود کشی کا دعوی کیا تھا ،شیخ رشید جیسے شخص کووزیرنہ بنانے کا دعوی کیا تھا ،عمران نیازی نے کہاکہ تھا کہ ایم کیوایم سے اتحاد کروں تو مجھ سے بڑا منافق کوئی نہیں ہے ، عمران نیازی نے نوے دن میں تمام وعدے پورے کرنے کا دعوی کیا تھا،عمران نیازی نے آٹھ سوارب ڈالر ٹیکس جمع کرنے کا دعوی کیا تھا ،وزیراعظم چوروں اورڈاکووں کے خلاف کارروائی کی بجائے علیمہ ایمنسٹی اسکیم لے آئے ،عمران خان کی زبان پرلوگوں کواعتبارنہیں ہے تاجروں اورعام لوگوں کواعتبارنہیں،یوٹرن خان پرکوئی اعتماد کرنے کوتیارنہیں ،سعید غنی نے کہاکہ نیازی برداری کا مطالبہ ہے کہ گونیازی گو کا نعرہ لگانے کی بجائے گوعمران گو کا نعرہ لگایا جائے ،انہوں نے کہاکہ نیازی غیرت مند قوم ہے ، یہ واحد نیازی ہے جسے نیازی کہنے پرشرم آتی ہے ،جوشخص اپنے آپ کونیازی کہلوانے سے بھاگنا چاہتا ہے ہم اسے کہتے ہیں کہ خودکونیازی کہلوائے انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں حکومتی معاشی دہشتگردی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور پہلے ہی پیٹرول، ادویات، روزمرہ کی اشیاء، بجلی اور گیس کی نرخوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا گیا ہے اور اب مزید گیس کی نرخوں میں اضافے سے اس ملک کے عوام کی طاقت ہی نہیں رہے گی کہ وہ اپنی روزمرہ کی معمولات زندگی کو برقرار رکھ سکیں۔۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کراچی کے سیکریٹری جنرل جاوید ناگوری نے کہاکہ کراچی کے لوگوں نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا ہے کراچی کی ریلی بلاول بھٹو کی ہدایت پرپہلی کارروائی اورپہلا ٹریلر ہے قائدین کے حکم پراسلام آباد تک جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کے عذاب سے عوام تلملا اٹھی ہے بلاول بھٹو نے عوام دشمن بجٹ کے خلاف گھروں سے نکلنے کے لیے کہاہے ۔ آصف علی زرداری اورفریال تالپورکی گرفتاری اورحکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کے خلاف تحریک چلائیں گے انہوں نے کہاکہ ہم دیواریں پھلانگ کربھاگنے والے نہیں ریاستی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کریں گے انہوں نے تجاوزات کے نام پرلوگوں کوگھروں سے بیدخل کرنے اورسرکلرریلوے کے لیے گھروں کومسمارکرنے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین کومتبادل فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔جلسے کے اختتام پرسعید غنی نے گونیازی گونیازی، رونیازی رونیازی، جان تو اب چھوڑ نیازی، بندہ نمبردو نیازی،باجی تیری چورنیازی ،گونیازی گونیازی کے نعرے لگوائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *