سر سبز وشاداب اور صحت مند سندھ حکومت کی پہلی ترجیح ہے,نوبزادہ تیمور  

کراچی (این اے رپورٹ) صوبائی وزیر ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلی سندھ نوا بزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ مقامی کمیونٹی کو شامل کرنے اور سول سوسائٹی کو متحرک کرنے سے ہی ماحولیات میں خوشگوارتبدیلی ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر نے سمندر کے عالمی دن کے موقع پر ساحل سمندر کی صفائی کے حوالے سے سی ویو کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سر سبز و شاداب اور صحت مند سندھ کیلئے نیسلے پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو حکومت سندھ سراہتی ہے اور اس سلسلے میں ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں، اس لئے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح بنیادوں پر حل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی سہولت اور ذرائع کی فراہمی کیلئے اپنے ہر دوراقتدارمیں پہلی ترجیح دی اورسندھ سمیت پورے پاکستان میں لاکھوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے اس کام میں وفاقی حکومت روڑے اٹکا رہی ہے، اور مختلف اداروں کے توسط سے ہمیں اس عمل سے دور رکھنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت کے کاموں میں کسی قسم کے دباؤ میں ہر گز نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے تھرمیں کوئلے سے بجلی کی فراہمی کا تسلسل جاری ہے، لیکن وفاق حکومت سندھ کے مذکورہ عمل سے ناخوش ہے،اسی لئے وزیر اعظم نے 600 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے پر حکومت سندھ کو مبارکباد تک نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ وفاق کا یہ رویہ مایوس کن ہے، لیکن حکومت سندھ اس سے بالا تر ہوکر قومی مفادات کیلئے دن رات کام کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرسبزوشاداب اور خوشحال سندھ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا ایک ویژن ہے، جس کی تکمیل کیلئے سندھ حکومت عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سندھ کے ترقیاتی رقم کی مد میں بقایات جات نہیں دیئے جا رہے، جس کے باعٹ سندھ کا ترقیاتی عمل شدید متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وفاق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر سندھ کی روکی گئی رقم فوری طور پر جاری کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *