وزیراعظم کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

اسلام آباد(این اے) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو کوڈ آف کنڈکٹ کے پیرا 17 کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گھوٹکی میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کے اعلان کے بعد وزیر اعظم کا دورہ قوانین کی خلاف ورزی ہے اور وہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم 7 روز کے اندر اس سے متعلق اپنا جواب داخل کریں۔

ریجنل الیکشن کمشنر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالباری پتافی کی شکایت پر جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حلقہ این اے 205 گھوٹکی میں 18 جولائی کو الیکشن ہوگا تاہم گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے مرحوم سردار علی محمد خان مہر کے گھر تعزیت کے لیے آنے کوالیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے جس پر انہیں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *