صدیق بلوچ میڈیا اکیڈمی کے قیام کیلئے 30ملین روپے مختص

کوئٹہ(این اے رپورٹ) صوبائی وزیر خزانہ و اطلاعات ظہوربلیدی نے بلوچستان کا مالی سال 2019-20کابجٹ ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہاکہ مالی سال 2019-20ءمیںصدیق بلوچ میڈیا اکیڈمی کے قیام کیلئے 30ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

حکومت بلوچستان نے جرنلسٹ ویلفیئر فنڈاور ہاکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت سرمایہ کاری سے حاصل منافع کو صحافیوں اور ہارکز کے فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کیلئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے باہمی مشاورت سے پالیسی مرتب کی جائے گی ۔

محکمہ تعلقات عامہ کو بھی جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات زیر غور ہیں اس شعبے میں آنے والے مالی سال 2019-20ءکیلئے غیر ترقیاتی بجٹ میں 595ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *