نوازشریف کی سزا معطلی: سپرنٹنڈنٹ جیل، میڈیکل آفیسر کا جواب جمع

اسلام آباد (این اے) العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا کی معطلی کیا درخواست پر کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور میڈیکل آفیسر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔

سپرنٹنڈنٹ جیل نے اپنے جواب میں استدعا کی ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹائی جائے۔

میڈیکل آفیسر نے جواب میں رائے دی ہے کہ موجودہ علاج کے دوران نواز شریف کی طبی حالت درست ہے۔

میڈیکل آفیسر نے جمع کرائے گئے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ نوازشریف کو ای سی جی کرانے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا، انہیں دل کے دورے اور ذیابطیس کا ٹیسٹ کرانا تجویز کیا گیا۔

میڈیکل آفیسر کی جانب سے نواز شریف کی روزانہ کی بلڈ اور شوگر رپورٹ اور انہیں دی جانے والی روزانہ کی ادویات کی لسٹ بھی جواب کے ساتھ منسلک کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت 19 جون کو ہو گی، نیب بھی 12 صفحات پر مشتمل تحریری جواب پہلے ہی داخل کرا چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *