سندھ: 1217 ارب کا خسارہ فری بجٹ، تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ

کراچی (این اے)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو سندھ کا  آئندہ مالی سال 20-2019 کے لئے 1217 ارب کا صفر خسارے کابجٹ پیش کیا ، جس میں انھوں نےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد  اضافہ کا اعلان  کیا ہے۔ بجٹ میں پیپلز پرامس پروگرام ، جوکہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنی اتنخابی مہم کے دوران غربت کے خاتمے کے لئے کیا تھا، کوشامل کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں، رقوم کے مختص کیے جانے کے معاملے میں پہلی ترجیح تعلیم ، صحت اور پھر امن و امان کو دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے وفاقی ٹرانسفرز کے 665.085 بلین روپے کے بجٹ تخمینہ سے 631.543 بلین روپے کی منظوری دی ہے، لیکن اس طرح کے دعوے گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اپنی مالی حیثیت کا جائزہ لینے میں ناکام رہی اور غلطی سے دو دن کے معاملات میں نظر ثانی شدہ وفاقی ٹرانسفرز کے دو مختلف اعداد و شمار کو مطلع کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 ماہ میں، سندھ کو فیڈرل ٹرانسفرز کے حساب سے صرف 492.135 بلین روپے وصول ہوئے اور یہ متوقع ہے کہ مالی سال کے اختتام تک یہ کمی 117.527 بلین روپے تک پہنچ جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *