فریال تالپورکو نیب نے گرفتار کرلیا

اسلام آباد ( این اے)سابق صدر ،پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہمشیرہ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نیب حکام کے مطابق فریال تالپور کو سابق صدر آصف زرداری کی طرح جعلی اکائونٹس کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ،انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

نیب حکام کے مطابق رکن سندھ اسمبلی نے گرفتاری کے وارنٹ پر دستخط کئے،ان کےطبی معائنے ڈاکٹروں کی ٹیم کو بلالیا گیا ہے۔

چیئرمین نیب نے گزشتہ رات فریال تالپور کی گرفتاری کےلئے وارنٹ دستخط کرکے نیب ٹیم کے حوالے کئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *