کراچی: سمندری طوفان سے کراچی محفوظ ، بھارت کے شہر گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے، ترجمان ایف سی ایس

کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی میں سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر بین سیزن سے قبل کھلے سمندر میں جانے والی 15 لانچوں کو کھڈہ ہنگول کے پہاڑی مقام پر لنگر انداز کرادیا گیا ۔ترجمان ایف سی ایس کے مطابق کراچی میں جون ، جولائی بین سیزن کے باعث گجے کی کوئی لانچ کھلے سمندر میں موجود نہیں ہے۔ سمندری طوفان کراچی سے تقریبا 1500 سے 1600 ناٹیکل میل دور بن رہاہے، جسے ساحل تک پہنچنے میں 40 سے 50 گھنٹے لگ سکتے ہیں،  ترجمان ایف سی ایس کے مطابق سمندری طوفان سے کراچی محفوظ ہے، بھارت کے شہر گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *