جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اورفریال تالپور ضمانت کے لیے عدالت میں پیش

اسلام آباد (ویب ڈیسک )ایکسپریس نیوز کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اپنی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری اور بہن فریال تالپور کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوگئے۔ سابق چیئرمین سینیٹ نیربخاری، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ آصف زرداری نے دائیں بازو پر امام ضامن باندھ رکھا ہے۔ آصف زرداری کو آج سے 20 جون تک 8 عبوری ضمانت حاصل کرنا ضروری ہے، کیونکہ ضمانت مسترد ہونے پر ان کی گرفتاری کے امکانات موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *