وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (نیوز رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس بنی گالہ میں طلب کیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک ہوں گے۔ حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں بجٹ کے خدوخال پر مشاورت ہو گی اور معاشی ٹیم بجٹ کی تیاریوں سے متعلق حکومتی ترجمانوں کو آگاہ کرے گی جب کہ بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی ممکنہ ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *