شہید میجر مرزا معیزبیگ کی نماز جنازہ

کراچی (نیوز الرٹ)امروز بعد نماز ظہر قباء مسجد سیکٹر 10 نارتھ کراچی میں گذشتہ روز ساوتھ وزیرستان میں دہشت گردوں کے جانب سے IED بلاسٹ میں دیگر افسران کے ساتھ شہید ہونے میجر مرزا معید بیگ کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں ڈی آئی جی ویسٹ زون ڈاکٹر امین یوسفزئی ایس ایس پی سینٹرل۔ ڈی ایس پی آپریشن ویسٹ زون۔ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز ویسٹ زون اور پاکستان آرمی اور سندھ رینجرز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

بعد شہید کے بلند درجات کے لیئے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعا کی گئی۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون نے شہید میجر کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

بعد نماز جنازہ شہید میجر مرزا معید بیگ کی تدفین شاہ محمد قبرستان نارتھ کراچی میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔

ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون نے سندھ پولیس کی جانب سے شہد کی لحد پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

انفارمیشن سیل
ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *