خاڑ کمر میں سرنگ کا دھماکا:3 فوجی افسران سمیت 4 شہید

کراچی (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقےخ اڑکمر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 فوجی افسران اور 1جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے بارودی سرنگ لگاکر فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خاڑ کمر دھماکے میں 4 افسران و جوان شہید اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے افسران میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ شامل ہیں جن کا تعلق ہنزہ سے تھا۔کراچی سے تعلق رکھنے والے میجر معیز مقصو شہید ہونے والوں میں شامل ہیں، شہید کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت سے جبکہ شہیدلانس حوالدار ظہیر چکوال کے رہائشی تھے۔خاڑ کمر واقعے میں زخمی ہونے والے 4 فوجیوں کو طبی امداد کی فراہمی کےلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران10 سیکورٹی اہلکار شہید اور 35 زخمی ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *