قبائلی اضلاع اور بلوچستان کی ترقی اہم ہے، آصف غفور

 اسلام آباد (ویب ڈسیک) وزیر اعظم عمران خان کے بیان کے بعد پاک فوج کےترجمان کا بیان بھی آگیا کہا کہ قبائلی اضلاع اور بلوچستان کی ترقی میں حصہ ڈالنا بہت اہم تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ دفاعی بجٹ میں ایک سال کی رضا کارانہ کٹوتی کے اثرات دفاع اورسیکورٹی پر نہیں پڑیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہر قسم کے خطرے کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت بر قرار رکھی جائے گی، مسلح افواج کی تینوں سروسز بجٹ کٹوتی کے اثرات مناسب طریقے سے اندرونی طور پر مینج کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *