ملک بھر میں جمعتہ الوداع انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایاگیا

کراچی(نیوزالرٹ لائیو) ملک بھر میں آج جمعتہ الوداع انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایاگیا۔ آج صبح کا آغازمساجدمیں ملکی سلامتی واستحکام کی دعاوُں سےکیا گیا جبکہ نماز جمعہ کے اجتماعات میں عالم اسلام کی سربلندی مملکت خداد پاکستان کی ترقی اور آفات وعالمی سازشوں سے تحفظ آزادی صحارا، مقبوضہ کشمیر،اریٹیریا، فلسطین کےلیئےعلمائےکرام نے رقت آمیز دعائیں مانگیں۔ علاوہ ازیں ملک بھرکےمختلف شہروں سےملّت جعفریہ نے بیت المقدّس کی بازیابی کے لیئے القدس ریلیاں منعقد کی گئیں اس موقعہ پرعلمائے کرام اور مقررین نےاس عزم کا اعادہ کیاکہ اسرائیل کی نابودی اورالقدس کی بازیابی تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے اوراپنے مظلوم بھائیوں کے حقوق واگذار کرا کے دم لیں گے۔اور دامے درمے قدمے وسخنے اپنے مظلوم بھائیوں کی ہر طرح سے مدد جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *