وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر ملائیشیا میں پھنسے ہوئے قیدیوں کی واپسی 

اسلام آباد(نیوز ڈسک) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی آئی اے کے ایک خصوصی طیارے نے آج (بدھ) ملائیشیا سے تین سو بیس پاکستانیوں کو واپس لانے کا انتظام کیا، تاکہ وہ عیدالفطر اپنے اہل خانہ کے ساتھ مناسکیں۔ پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کا خصوصی طیارہ ملائیشیا کی جیلوں سے رہا ہونے والے320 پاکستانیوں کو وطن واپس لائے گا۔ یہ پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست پروازوں کی منسوخی کے باعث ملائیشیا میں پھنسے ہوئے ہیں۔وزیراعظم نے ان قیدیوں کو واپس لانے کیلئے انتظامات کرنے کی خصوصی ہدایات کیں تاکہ وہ عیدالفطر اپنے اہل خانہ کے ساتھ مناسکیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری پاکستانی قیدیوں کا استقبال کریں گے جنہیں ملائیشیا کی حکومت نے رہا کیا ہے۔انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ حکومت نے ان کی واپسی کیلئے قانونی اور مالی امداد فراہم کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *