ترقیاتی بجٹ  1837ارب روپے کی منظوری

 اسلام آباد (نیورپوٹ)  وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا،جس میں ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کےلئے جی ڈی پی گروتھ ریٹ 4فیصد،زراعت کے شعبے میں ترقی کی شرح ساڑھے 3فیصد مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں صنعتی شعبے میں ترقی کی شرح 2اعشاریہ 2فیصداور خدمات کے شعبے میں ترقی کی شرح 4اعشاریہ8 فیصد مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ میں سے فاٹا کےلئے حصہ دینے پر زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جب حکومت ملی تو پاکستان ملکی تاریخ کے شدید معاشی بحران کا شکار تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تمام ترکوششیں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانا تھا، ہم وہ تمام کام کر رہے ہیں جو پہلے کیے جانے چاہیے تھے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے وفاق اورصوبوں کی مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نیا لوکل سسٹم متعارف کروایا ہے،جس کا مقصد لوگوں کو طاقتور بنانا ہے

 

A total of 1837 billion rupees for development and provinces approved in national economic council meeting presided over by the prime minister Imran at Islamabad today.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *