چیک پوسٹ پر شر پسندوں کا حملہ افسوسناک ہے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کچھ شرپسند عناصر ملکی ترقی کے راستے میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے خاڑ کمر چیک پوسٹ پرحملے کو افسوسناک واقعہ قرار دیا اور کہا کہ جتھا بناکر دہشت گردوں کو چھڑوانے کیکوشش کرنا افسوسناک ہے

انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصرمسلسل پاکستان مخالف سرگرمی میں ملوث تھے، قبائلی عوام اس گروہ سے لاتعلق ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ کچھ شرپسند عناصر ملکی ترقی کے راستے میں روڑے اٹکا رہےہیں، یہ سازشیں دم توڑیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس علاقے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کی بہت بڑی قربانی دی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *