’’بھارت نے بھی ایران سے تیل کی درآمد بند کر دی‘‘

اسلام آباد (ویپ ڈیسک) ایران پر امریکی پابندیوں کے بعد بھارت نے بھی ایران سے تیل کی درآمد بند کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا میں بھارتی سفیر ہرش وردھن کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایران سے تیل کی درآمد روک دی ہے۔

بھارتی سفیر برائے امریکا ہرش وردھن کا کہنا تھا کہ بھارت پہلے ہی ایرانی تیل کی درآمد میں غیرمعمولی کمی لاچکا تھا، تاہم امریکی پابندیوں کے بعد سے ایران سے تیل کی درآمد نہیں کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اپریل میں ایران سے تیل کی درآمد کاحجم صرف 10 لاکھ ٹن تھا،جبکہ امریکی اتحادی کے طور پر وینزویلا سے بھی تیل درآمد نہیں کر رہے۔

بھارتی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلے سے بھارت کو پریشانی کا سامنا ضرور ہے کیونکہ بھارت اپنی ضروریات کا10 فیصد ایرانی تیل سے پورا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران امریکا مسئلے پر بطورتھرڈ پارٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *