انڈیا الیکشن 2019: کیا بھاری اکثریت مودی کی پاکستان کے بارے میں سوچ بدل پائے گی؟

 کراچی (نیوز ڈیسک) انڈیا میں وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی عام انتخابات میں فتح کے باقاعدہ اعلان کے بعد پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے انھیں تہنیت کا پیغام بھیجتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے وہ ان (مودی) کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

نریندر مودی کا جواب مثبت تھا۔ انھوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ’اچھی خواہشات‘ پر وہ عمران خان کے مشکور ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے خطے میں امن اور ترقی کو ہمیشہ فوقیت دی ہے۔‘

14 فروری 2019 کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے خود کش حملے کے بعد دونوں ممالک کے مابین جنم لینے والی کشیدگی کی لہر ابھی تھمی نہیں جبکہ دوسری جانب اپنی الیکشن مہم میں پاکستان کے حوالے سے نریندر مودی کے خیالات اور سخت زبان بھی خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں۔

تاہم مودی سرکار کی انتخابات میں بھاری اکثریت سے فتح کے بعد عام پاکستانی اس تذبذب کا شکار ہیں کہ مودی کا دوبارہ چناؤ پاکستان کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟ آیا حالات جوں کے توں رہیں گے، بہتری کی جانب گامزن ہوں گے یا مزید خراب؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *