General Latest Pakistan Sports پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر پارلیمانی عالمی کپ جیت لیا July 13, 2019July 13, 2019 Yahya 0 Comments لندن (ویب ڈیسک)پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر پارلیمانی عالمی کپ جیت لیا ہے۔ پاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم نے پورے ٹورنا منٹ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے 153 رنز کا ٹارگٹ بارہویں اوور میں پورا کرلیا۔ فائنل میچ میں بنگلہ دیش کی پارلیمانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 152 رنز سکورکیے تھے۔ جواب میں پاکستان پارلیمارنی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو فائنل میں نو وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے علی امین گنڈاپور نے 53 نمایاں رنز سکور کیے۔ اس سےپہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 101 بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کی طرف سے مرتضی محمود نے اکیس سکور دیتے ہوئے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ کپتان زین قریشی اور احمد کنڈی نے دو دو وکٹیں لیں۔ ایک سو دو رنز کے تعاقب میں پاکستان نے مقررہ ہدف چودہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے علی زاہد 36 جبکہ علی آمین گنڈاپور 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستانی اراکین اسمبلی کی ٹیم بین الپارلیمانی عالمی کرکٹ کپ میں حصہ لینے کے لیے لاہور سے لندن روانہ سے قبل فوٹو Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp