وزیراعظم کا کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنجیدہ صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایک ٹوئٹ کے ذریعے انہوں نے کہا کہ 50 برس میں پہلی بار ہوا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس مسئلے پر بات کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سلامتی کونسل کی 11 قراردادوں میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے پر زور دیا گیا، گزشتہ روز ہونے والا اجلاس ان قراردادوں کی نئے سرے سے توثیق تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کی مشکلات کا تدارک کرنا اس عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کا حل یقینی بنائے۔
Imran Khan
✔@ImranKhanPTII welcome the UNSC meeting to discuss the serious situation in Occupied Jammu & Kashmir. It is for the first time in over 50 yrs that the world’s highest diplomatic forum has taken up this issue. There are 11 UNSC resolutions reiterating the Kashmiris right to self determination.