لآہور (ویب ڈیسک) شہباز شریف کی جانب سے وطن واپسی کی نئی تاریخ کے اعلان پر معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف صاحب قانون آپ کی آمد کا منتظر ہے۔ امید ہے آپ اپنے بیٹے اور داماد کو بھی ساتھ لائیں گے۔ ٹی ٹیز اور پاپڑ والے کے اکاؤنٹس بھرنے کا جواب نہیں آیا؟
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاناما میں پوری قوم کے سامنے انکشافات ہوئے، مریم صاحبہ اور ان کے والد گرامی اور بھائیوں کے تضادات پر مبنی انٹرویوز ہم نے نہیں چلوائے تھے۔